گوجرہ، تیز رفتار ٹرک نے محنت کش کے 2بچوں کو کچل کر مارڈالا

گوجرہ، تیز رفتار ٹرک نے محنت کش کے 2بچوں کو کچل کر مارڈالا
گوجرہ، تیز رفتار ٹرک نے محنت کش کے 2بچوں کو کچل کر مارڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) تیز رفتار ٹرک نے سائیکل سوار محنت کش کے دو بچوں کو کچل کر مارڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کہ نواحی چک نمبر338ج ب کے محمد جاوید کا والد عبدالغفار گجر اپنے 2 کمسن پوتوں 2 سالہ محمد بلال اور 5 سالہ محمد طیب کو اپنے سائیکل پر سوار کر کے اڈا نواں لاہورجارہاتھا کہ فیصل آبا دجھنگ روڈ پر آنیوالے تیز رفتار ٹرک نمبر277کے سی کے ڈرائیور نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر گئے اور ٹرک کے نیچے آکر بری طرح سے کچلے گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،جبکہ بچوں کا دادامعجزانہ طور پر محفوظ رہا۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے متوفیان کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

فیصل آباد -