نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ صدارت کی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کی تنخواہ لینے سے انکار کردیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ صدارت کی تنخواہ نہیں لیں گے۔امریکی صدر کی تنخواہ چار لاکھ ڈالر سالانہ یعنی 33 ہزار تین سو ڈالر ماہانہ ہے، ٹرمپ کے کل اثاثوں کی مالیت تین ارب ستر کروڑ ڈالر ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر ہربرٹ ہوور اور جان ایف کینیڈی بھی تنخواہ وصول کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔