فخر ہے کہ نواز شریف کا سپاہی ہوں،مخالفین کو الزامات لگانے سے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا :خواجہ محمد آصف

فخر ہے کہ نواز شریف کا سپاہی ہوں،مخالفین کو الزامات لگانے سے رسوائی کے سوا ...
فخر ہے کہ نواز شریف کا سپاہی ہوں،مخالفین کو الزامات لگانے سے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا :خواجہ محمد آصف

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں محمد نواز شریف کا سپاہی ہوں،زندگی کا نچوڑ ہے کہ کامیابی وفا کو ملتی ہے، مخالفین نے میری ذات پر بہت تنقید کی اور الزامات لگائے ،عوام کی دعاؤں اور نواز شریف کے وسیلے سے خدا نے مجھے یہ مقام دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ایسے طریقے سے ڈھیروں روپے کمانے کا موقع مل گیا کہ آج سے پہلے کسی نے سوچا بھی نہ تھا

نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ زندگی کا نچوڑ ہے کہ کامیابی وفا کو ملتی ہے، مخالفین نے میری ذات پر بہت تنقید کی اور الزامات لگائے مگر مجھے فخر ہے کہ میں محمد نوازشریف کا سپاہی ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عوام کی دعاؤں اور نواز شریف کے وسیلے سے خدا نے مجھے یہ مقام دیا، ہمارے مخالفین نے چند ماہ میں کروڑوں روپے اپنے لیڈر پر خرچے ، میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ پیسہ کار خیر میں لگائیں اس کا اجر بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو الزامات سے رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا، وفاداری خریدی نہیں جا سکتی، جس کا قائد آج عمران خان ہے کل ان کا قائد پرویز مشرف تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وفا داریاں بدلنے والوں کو سیالکوٹ کی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -