شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا :خواجہ محمد آصف
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شاہ نورانی دربار پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہوں ، امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے ، شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،45 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف نے دربار شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امام بارگاہوں ، درگاہوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے ، شاہ نورانی دربار پر دھماکے کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن ضرب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔