درگاہ شاہ نورانی میں فرنٹیئر کور،محکمہ داخلہ بلوچستان کا کنٹرول روم قائم، ریسکیو کاروائی جاری
حب(مانیٹرنگ ڈیسک) درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کے بعد فرنٹیئر کور بلوچستان نے حب میں ریسکیو کنٹرول روم قائم کرلیا ، فرنٹیئر کور کی جانب سے درگاہ شاہ نورانی میں ریسکیو کاروائی جاری ہے۔
بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ،45 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے حوالے سے تمام ترمعلومات 0583363354نمبر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔جبکہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے بھی مانیٹرنگ کے لئے اپنا کنٹرول روم قائم کرلیا ہے ،محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ علاقے میں موبائل فون سروس نہ ہونے کہ وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے 0819202119نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں درگاہ شاہ نورانی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں50 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔