درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ، مزارات امن و آشتی کے مراکز ، انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے مسلما ن نہیں ہوسکتے:صدر آزاد جموں و کشمیر

درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ، مزارات امن و آشتی کے ...
درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ، مزارات امن و آشتی کے مراکز ، انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے مسلما ن نہیں ہوسکتے:صدر آزاد جموں و کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد((مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر آزاد جمو ں وکشمیر سردار مسعود خان نے حب میں در گاہ شاہ نو رانی پر خودکش دھما کے میں50افراد کی ہلا کت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہو ئے اسے ملک دشمن عناصر کی کا روائی قرار دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر آزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم جا ں بحق ہو نے والوں کے لو احقین کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات امن و آشتی کے مراکز ہیں، انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے مسلما ن نہیں ہوسکتے۔ صدر سردار مسعود خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کا روں کا قلع قمع کر نے کیلئے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے، دہشت گردوں کی پر امن زائرین کو نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے۔

مزید :

اسلام آباد -