پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ”را“کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے اپنے شوہر سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے گزشتہ 2 ماہ سے لا پتہ ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق ممبئی کی پووائی بلڈنگ جہاں کلبھوشن کی فیملی رہائش پذیر ہے وہاں کے چوکیدار نے اطلاع دی ہے کہ اس نے کلبھوشن کی بیوی کو تقریباً 2ماہ سے بلڈنگ میں آتے ہوئے نہیں دیکھا،اسی گھر میں رہائش پذیر کلبھوشن کے انکل سبھاش نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن کی بیوی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کہ وہ آج کل کہاں ہے،دریں اثناءکلبھوشن کی بیوی کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے بھارت میں ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...