اس نوجوان نے کس چیز کے ذریعے اتنی بھرپور باڈی بنالی؟ حقیقت جان کر آپ کانپ اُٹھیں گے

اس نوجوان نے کس چیز کے ذریعے اتنی بھرپور باڈی بنالی؟ حقیقت جان کر آپ کانپ ...

ماسکو (نیوز ڈیسک) باڈی بلڈنگ کے شوقین نوجوان طاقت بخش غذاﺅں کا استعمال کرتے ہیں اور گھنٹوں سخت ورزشیں کرتے ہیں لیکن روس سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو تو دیکھئے۔ اس نے اپنے جسم میں ایک خطرناک کیمیکل کے انجیکشن لگا کر موٹے تازے مسلز بنا لئے ہیں، حالانکہ اسے معلوم ہے کہ اس خطرناک کیمیکل کے استعمال سے اس کی جان بھی جاسکتی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 21 سالہ کیرل ٹریشن کا تعلق پیاٹی گورسک شہر سے ہے اور وہ گزشتہ کچھ ماہ سے مسلز بنانے کے لئے اپنے جسم میں ’سنتھول‘ نامی کیمیکل کے انجیکشن لگارہا ہے۔ کیرل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بازوﺅں کے مسلز کا سائز محض 10 دن میں 10 انچ بڑھایا ہے۔ اب وہ باڈی بلڈنگ کے میدان میں عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہشمند ہے۔

دنیا کی وہ واحد خاتون جس میں کئی مردوں سے بھی زیادہ طاقت ہے، دیکھ کر ہی مرد بے ہوش ہوجائیں

کیرل نے سنتھول کے 250 ملی لیٹر انجیکشن لگانے سے آغاز کیا لیکن جلد ہی محسوس کیا کہ تیزی سے مسلز بڑھانے کے لئے اسے زیادہ مقدار کے انجیکشن لگانا ہوں گے۔ جب اس نے زیادہ مقدار کے انجیکشن لگانا شروع کئے تو اس کی طبیعت بہت بگڑ گئی اور شدید بخار کی کیفیت محسوس ہونے لگی اور بعض اوقات تو اسے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ مرنے والا ہے۔ اس کے باوجود اس نے سنتھول کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے، اگرچہ کسی بھی وقت یہ شوق اسے مو ت کے منہ میں پہنچا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سنتھول نامی کیمیکل میں 85 فیصد تیل، 7.5 فیصد لیڈوکین اور 7.5فیصد الکوحل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اسے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ جسم میں داخل ہوکر عصبی رگوں کو تباہ کرسکتا ہے، اندرونی انفیکشن پیدا کرسکتا ہے، اور جان لیوا فالج کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...