سعودی عرب میں گرفتار کئے جانے والوں میں سے 7 لوگوں کو رہا کردیا گیا، یہ کون لوگ ہیں اور رہا کیوں کیا گیا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

سعودی عرب میں گرفتار کئے جانے والوں میں سے 7 لوگوں کو رہا کردیا گیا، یہ کون ...
سعودی عرب میں گرفتار کئے جانے والوں میں سے 7 لوگوں کو رہا کردیا گیا، یہ کون لوگ ہیں اور رہا کیوں کیا گیا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف شروع ہونے والے کریک ڈاﺅن کے دوران گرفتار کئے گئے درجنوں شہزادوں ،وزراءاور کاروباری شخصیات میں سے 7 افراد کے رہا کئے جانے کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی۔ اب اس ضمن میں ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ رہا کئے جانے والوں میں کوئی بھی شہزادہ یا وزیر شامل نہیں ہے۔

’سب شہری فوراً مل کر دعا کریں کہ۔۔۔‘ متحدہ عرب امارات کے حکمران نے اپنے تمام شہریوں کو حکم دے دیا، کس چیز کی دعا ہے؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی اُٹھ جائیں گے
گلف نیوز کے مطابق سعودی اٹارنی جنرل سعود المجیب نے جمعرات کے روز بتایا کہ کرپشن کے خلاف آپریشن کے دوران 208 افراد کو گرفتار کیا گیاہے، اور ان میں سے 7 افراد کو ناکافی شواہد کی بناءپر رہا کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی لسٹ جاری نہیں کی گئی اور میڈیا میں سامنے آنے والی فہرستیں بے بنیاد ہیں۔
ا بتدائی طور پر سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں 11 شہزادے اور 7وزراءشامل ہیں جبکہ کاروباری افراد کی ایک بڑی تعداد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ زیر حراست افراد پر دوران تفتیش تشدد کیا گیا ہے اور کچھ افراد کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال بھی لیجایا گیا، تاہم یہ تمام اطلاعات غیر مصدقہ ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -