سعودی عرب سے واپس آئے دلہا کی دلہن نکاح سے چند گھنٹے قبل بیمار ہوکر ہسپتال جاپہنچی، دولہا بارات لے کر ہسپتال ہی آپہنچا اور پھر۔۔۔ آگے کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

سعودی عرب سے واپس آئے دلہا کی دلہن نکاح سے چند گھنٹے قبل بیمار ہوکر ہسپتال ...
سعودی عرب سے واپس آئے دلہا کی دلہن نکاح سے چند گھنٹے قبل بیمار ہوکر ہسپتال جاپہنچی، دولہا بارات لے کر ہسپتال ہی آپہنچا اور پھر۔۔۔ آگے کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) شادی سے عین پہلے دلہن بیمار ہوکر ہسپتال جاپہنچے تو دولہا کیاکرے گا؟ شاید اکثر لوگ کہیں گے کہ دلہن کے صحتیاب ہونے کا انتظار کرے گا، لیکن بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اس دلہے نے ایسا بالکل نہیں کیا۔ وہ بارات لے کر سیدھا ہسپتال جا پہنچا اور وہیں نکاح کیا، اگرچہ رخصتی کے لئے دلہن کے ہسپتال سے رخصت ہونے کا انتظار کرنا ہی پڑے گا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جذباتی دولہا محمد شاہنواز عالم ہے جو سعودی عرب کے شہر دمام میں مکینیکل انجینئرنگ کی ملازمت کرتا ہے۔ اس کی شادی حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی حرا جاوید سے طے پاچکی تھی۔ لڑکی وکیل ہے اور ایک مقامی لیگل فرم میں کام کرتی ہے۔ بدقسمتی یہ ہوئی کہ شادی سے ایک دن پہلے اس کی طبیعت ایسی بگڑی کہ ہسپتال لیجانا پڑگیا۔ اگلے دن بارات آنا تھی لیکن دلہن ہسپتال میں پڑی تھی۔ ہر کوئی پریشان تھا کہ اب کیا کیا جائے لیکن دولہے نے بارات ہسپتال لے جا کر سب کی پریشانی ختم کردی۔

’تمہارے پاس صرف 8 ہفتے ہیں‘ ڈاکٹروں نے کینسر سے متاثرہ نوجوان کو ڈیڈ لائن دے دی، مرتے مرتے اس نے اپنی محبوبہ سے شادی بھی کرلی، لیکن شادی کرتے ہی ٹیسٹ کرایا تو صحت مند ہوچکا تھا، یہ کس طرح ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
جب وہ بارات لے کر حیدر آباد کے جی ڈی ہسپتال اینڈ ڈایا بیٹس انسٹی ٹیوٹ پہنچا تو ہسپتال انتظامیہ ضرور پریشان ہو گئی۔ کافی بحث و تکرار ہوئی اور بالآخر دولہے اور اس کے خاندان کے 15 افراد کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ دلہن کو خواتین وارڈ کے بیڈ نمبر 536 سے وہیل چیئر پر ایک علیحدٰہ کمرے پر لایا گیا، جہاں مولوی صاحب نے اس کا نکاح پڑھایا۔


دلہن کا علاج کرنے والی ڈاکٹر مسرفی حسین کا کہناتھا کہ ”اس لڑکی کی طبیعت کافی خراب ہے اور علاج ابھی مکمل نہیں ہوا۔ ہم یہ توقع نہیں کررہے تھے کہ ہسپتال میں ہی بارات آجائے گی۔ اگرچہ ہم اس صورتحال سے بہت پریشان تھے لیکن اب ہمیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے ہسپتال میں شادی بھی ہو گئی ہے۔ نکاح کے بعد دلہن کو دوبارہ خواتین وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہمیں پتا چلا ہے کہ نکاح کے بعد دولہا نے اپنے مہمانوں کی مٹن بریانی، چکن چانپ اور شاہی نان ٹکڑے سے تواضع کی ہے۔ دلہن ابھی ہمارے پاس ہے، انشاءاللہ وہ جلد صحتیاب ہوجائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -