جرمن کارساز ادارے فوکس ویگن کا ارجنٹائن میں ساڑھے چھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

جرمن کارساز ادارے فوکس ویگن کا ارجنٹائن میں ساڑھے چھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ ...

برلن(آئی این پی) جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن نے ارجنٹائن میں اپنے پیداواری یونٹ کو جدید بنانے کے لیے ساڑھے چھ سو ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوکس ویگن کے برینڈ چیف ایگزیکٹو ہیربرٹ ڈِیس نے کہا کہ ارجنٹائن میں فوکس ویگن کا ادارہ اب اسپورٹس کاریں بھی تیار کر سکے گا، جب کہ اس منصوبے کی وجہ سے وہاں ڈھائی ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ فوکس ویگن کاروں کی تیاری کے اعتبار سے ارجنٹائن میں ٹویوٹا اور فورڈ کے بعد تیسرا بڑا کار ساز ادارہ ہے۔ اس ادارے نے گزشتہ برس ارجنٹائن میں 66 ہزار گاڑیاں تیار کی تھیں

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...