امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک(آن لائن)امریکا،یورپ اور ایشیا میں مجموعی طور پر سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی ٹیکس اصلاحات بارے غیریقینی کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1275.60 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 13.30 ڈالر (1 فیصد) کمی کے ساتھ 1274.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1284.58 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1285 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1283.61 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1284.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔۔#/s#

*****

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...