بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پرکام شروع کر دیا

بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پرکام شروع کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) بن قاسم پاور پلانٹ نے آزمائشی بنیاد پرکام شروع کر دیا،کول پاور پلانٹ سے بھی ایک سو بیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن اویس لغاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاورپلانٹ کا پہلا یونٹ مکمل ہونے پر آزمائشی پیداوارجاری ہے۔ابتدائی طور پر ایک سو بیس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ دوہزار انیس میں پاور پلانٹ کی تکمیل سے مزید تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

۔#/s#

*****

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...