چیک ری پبلک پاکستان میں مشینری ، ٹیکسٹائل سولر انرجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

چیک ری پبلک پاکستان میں مشینری ، ٹیکسٹائل سولر انرجی اور دیگر شعبوں میں ...

کراچی (این این آئی) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے ہفتہ کو چیک ریپبلک سے آئے ہوئے چیک چیمبر آف کامرس کے سات رکنی وفد نے ایس بی آئی آفس میں ملاقات کی وفد کی قیادت نائب صدر چیک چیمبرمنار بوریووج نے ا س موقعہ پر ایس بی آئی کے افسران بھی مو جود تھے۔ چیئر پر سن ایس بی آئی ناھید میمن نے کہا کہ اس سال اگست میں چیک گلف بزنس کونسل نے سندھ بورڈ آف انویسثمنٹ کے ساتھ باھمی کاروبار کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے ہم اسی معاہدے کی بنیاد پر روا بط کو آگے بڑ ہانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کی سندھ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے بہت موزوں مقام ھے اور سندھ صوبے میں انویسٹمنٹ قوانین بھی انویسٹمنٹ فرینڈلی ہیں۔ چیک وفد نے بتایا کہ وہ مشینری، ٹیکسٹائل، سولر انرجی،کاسمیٹکس اور دیگر شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔چیئر پرسن ناھید میمن نے اس سلسلے میں روابط اور بات چیت کو آگے بڑہانے پر زور دیا۔چیک وفد نے ناہید میمن سے اتفاق کیا اور جلدہی مناسب پروگرام کے ساتھ ملاقات کا عندیہ دیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...