معذور اور سینئر شہریوں کیلے ووکیشنل شارٹ کورسز شروع کرینگے:محمد اصغر ممبر ویلز نیشنل اسمبلی

معذور اور سینئر شہریوں کیلے ووکیشنل شارٹ کورسز شروع کرینگے:محمد اصغر ممبر ...

لاہور (پ ر )ویلز نیشنل اسمبلی کے ممبر اور شیڈو منسٹر برائے سکلز اینڈ سائینسز محمد اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے دل میں ہے اور اس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔محمد اصغر نے کہا کہ ووکیشنل تربیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ہم ٹیوٹا پنجاب کے ساتھ مل معذور اور سینئر سٹیزنز کے لئے ووکیشنل شارٹ کورسز شروع کر رہے ہیں تا کہ انہیں ان کی صلاحیت کے مطابق تیار کیا جائے اور وہ اپنے ،اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے اہم کردار ادا کر سکیں ۔چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ معذور اور سنیئر سٹیزنز کے ووکیشنل کورسز کے ساتھ ساتھ نر سنگ اور انگلش لینگونج کے شارٹ کورسز کا اجراء بھی چاہتے ہیں ۔جس سے محمد اصغر نے اتفاق کیا اور طے پایا کہ یو کے کے بہترین ہسپتال کے ساتھ مل کر ٹیوٹا پنجاب کی نرسنگ کے لئے شارٹ کورسز کے آغاز میں بھرپور تعاون کریں گے ۔انگلش لیگنونج کے کورسز کا آغاز بھی کیا جائے گا اور اس سلسلے میں بھی ہم معاونت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب نے بہت کام کیا ہے اور ہم ان سے مل کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے ووکیشنل کورسز میں بھی ہم بھرپور تعاون کریں گے ۔محمد اصغر نے کہا کہ ہم آج سے ہی ٹیوٹا کے طلبہ کے لئے وہاں سے سکینڈ ہینڈ سینکڑوں گاڑیاں بھجوانے کے لئے تیار ہیں ۔یہ گاڑیاں ٹیوٹا کے اداروں میں دی جائیں اور طلبہ انہیں کھولیں اور سکھیں ۔اس پر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سپیشل کیس کر کے طلباء کے لئے یہ گاڑیاں ڈیوٹی فری لانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے بات کریں گے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ وہ اسی ماہ ویلز کا دورہ کر کے ان تمام معاملات کو حتمی شکل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محمد اصغر صاحب کی خواہش ہے اور یہ ہماری ترجیح بھی ہے۔

اور خواتین کے لئے زیادہ سے زیا دہ ووکیشنل ٹریننگ کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔

محمد اصغر نے کہا کہ یو کے کی طرز پر یہاں بھی ہر طالب علم کو پلان بی بنانا چاہئے اپنی چھٹیوں میں وہ ووکیشنل تربیت کے شارٹ کورسز کو پہلی ترجیح بنائے انہوں نے کہا کہ میں چارٹر اکاونٹنٹ تھا لیکن میں نے ٹیکسی ڈرائیونگ سیکھی اور لائسنس حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ یو کے میں ایک حجام 15منٹ 10پاونڈ کما لیتا ہے آپ خود اندازہ کریں وہ 8گھنٹے میں کتنا کماتا ہو گا ۔انہوں نے کہا اسی طرح دوسرے ہنر مند افراد پلمبر ٹیکنیشن ویلڈر بہت زیادہ کماتے ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے طلبہ بھی ووکیشنل تربیت کو ترجیح دیں اسی طرح پاکستان ترقی کر سکتا ہے اور ہم اس سلسلے میں بھرپور خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...