یو ایم ٹی میں ترک سفیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

یو ایم ٹی میں ترک سفیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

لاہور (پ ر)یو نیورسٹی آمینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پاکستان میں ترکی کے سفیر مسٹر صادق بابر گرگن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا ہتمام کیا گیا جس میں چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی ، ترکی کے وفد سمیت سٹاف ، فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ترک سفیر مسٹر صادق باب گرگن نے شرکاء سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور ترک سفیر پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا اور انکو بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی ثقافت اور ہن سہن ایک جیسا ہے اور دونو ں عوام ایک دوسرے کیلےئے دلوں میں محبت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے جس وجہ سے ترک کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبہ جات ذرائع آمدورفت، صحت، تعلیم اور تعمیراتی کاموں سمیت دیگر شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان میں خوشحالی آئے گی بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی کے تعلیمی ادارے ترکی میں پاکستانی باشندوں کو سائنس اور آئی ٹی کی بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد اوے یو ایم ٹی انتظامیہ کو یو ایم ٹی میں پاک- ترک سٹڈی سینٹر کے قیام پر خوب سراہااور کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے طلبہ و فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ و اساتذہ ترکی میں بہتر اور میعاری تعلیم کے مواقع حا صل کر سکیں گے۔ چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے پاکستان میں ترکی کے سفیر مسٹر صادق باب گرگن کا پا کستان میں اپنی خدمات سے دونو ں ممالک میں بھائی چارے کی فضا ء قائم کرنے پر خوب سراہا اور یو ایم ٹی آنے پر شکریہ اد اکیا۔

ڈاکٹر مرادنے بتایا کہ ترک حکومت کے تعاون سے یو ایم ٹی ترکی کے شہر انقرہ میں اپنا بیورو کیمپس کھول چکی ہے جو کہ مستقبل میں دو ملک ایک قوم کے عزم کے ساتھ بہترین یو نیورسٹی میں تبدیل ہوگا۔انہوں نے ترک سفیر اور ان کے وفدکو بتایا کہ بہت سے ترکی کے طلبہ یو ایم ٹی سے تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک میں جا کر اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔آخر میں چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے ترکی کے سفیر مسٹر صادق بابر گرگن کو سوینےئر بھی پیش کیا۔

مزید : کامرس