برائلر فارمنگ ایک انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر چکا ہے: مہرمحمدشعیب
لاہور(پ ر) برائلر فارمنگ ایک انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر چکا ہے حکومت کا اس پر توجہ نہ دینا اس کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر مہر محمد شعیب نے ایسو سی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا اس موقعہ پر برائلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار تجمل حسین بھی موجود تھے۔ مہر محمد شعیب نے اجلاس میں کہا کہ فی سپلائی کمپنیوں اور چکس مافیا نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے باقی رہی سہی کسر حکومت کی عدم توجہ نے پوری کر دی ہے۔ملکی معیشت میں برائلر فارمنگ خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملکی معیشت میں ایک بڑا حصہ برائلر فارمنگ کا ہو گا لیکن حکومتی عدم توجہ ‘منفی پراپیگنڈے اور سرکاری عدم تعاون کی وجہ سے ہی انڈسٹری تباہی کی طرف آ رہی ہے۔ جس سے عام انسان کے لیے چکن کا حصول تو ناممکن ہوگا ہی ساتھ ہی ساتھ لاکھوں خاندانوں کا روزگار بھی ختم ہو جائے گا ۔دیگر شہروں کی ایسوسی ایشنز بھی اس حکومتی رویے سے سخت نالاں ہیں۔ ۔ اجلاس میں عہدیدران نے برائلر فارمنگ میں معاشی نقصان اور حکومتی و سرکاری تعاون نہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا۔