تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کے کامرز بینک کو 472 ملین یورو خالص منافع

تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کے کامرز بینک کو 472 ملین یورو خالص منافع

فرینکفرٹ(آن لائن)جرمنی کے دوسرے بڑے مالیاتی ادارے کامرز بینک نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کو 472 ملین یوروخالص منافع ہوا جس سے سالانہ اہداف کا حصول آسان ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے بینک کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس کا خالص منافع 472 ملین یورو (548 ملین ڈالر) رہا جو 2016 کی تیسری سہ ماہی میں 288 ملین یورو خسارہ ہوا تھا۔سہ ماہی کے دوران بینک کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 2.5 ارب یورو رہی جبکہ آپریشنل منافع بڑھ کر 629 ملین یورو رہا۔

مزید : کامرس