کاتالونیا کی آزادی سے سپین کی اقتصادیات پر معمولی اثر ہوگا،یورپی یونین

کاتالونیا کی آزادی سے سپین کی اقتصادیات پر معمولی اثر ہوگا،یورپی یونین

برسلز(آن لائن)یورپی یونین نے کہا ہے کہ کاتالونیا کی آزادی سے سپین کی اقتصادیات پر معمولی اثر ہوگا۔ عالمی میڈیا نے یورپی یونین کے کمشنر برائے اقتصادی امور پیرے موسکوویسی کے حوالہ سے بتایاکہ کاتالونیا کی آزادی کا سپین کی اقتصادیات پر کوئی گہر اثر نہیں ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کاروباری ادارے اور کمپنیاں اپنے مرکزی دفاتر نئے آزاد علاقے سے منتقل کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سپین کے 2017 اور 2018 کے اقتصادی شرح نمو کے مئی سے قبل اندازے بالترتیب 3.1 اور 2.5 فیصد ظاہر کیی گئے تھے جنھیں سیاسی صورتحال کی خرابی پر کم ہوکر 2.8 اور 2.4 فیصد کردیا گیا ۔

جس کے 2019 میں مزید کمی کے ساتھ 2.1 فیصد تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس