ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کافیصلہ

ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف سخت کاروائی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا چھٹاماہانہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ میں ہوا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اس ونگ کا بنیادی مقصد ناقص ڈرگز اور جعلی ادویات کی کوالٹی کو چیک کرنا اوراس کی ترسیل کو روکناہے تاکہ صوبہ کو اس ناسور سے آزاد کروایا جا سکے۔ انہوں نے کہایہ جنگ ہم صرف اپنی نہیں بلکہ آئندہ نسل کی بقا کے لیے بھی لڑ رہے ہیں۔گزشتہ اڑھائی برس میں جعلی ادویات کے بنانے اور ترسیل میں ایک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو اس ادارے کے ملازمین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس جرم میں ملوث ہیں، ان کے خلاف بر وقت اور فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمد منور حیات کے علاوہ پراونشل ڈرگز کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ، چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب آفس کے افسران اور 36اضلاع کے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ نے شرکت کی۔میٹنگ میں تمام اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور سنٹرل لائسنسنگ کی آن لائن رجسٹریشن کے پر اسس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔گئی۔ ڈی۔کیو۔سی۔بی کے چھٹے ماہانہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل نے موجود افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ڈی۔کیو۔سی۔بی نے گزشتہ ماہ689 کیسز کا فیصلہ کیا ، جن میں 138کو وارننگ دی گئی اور 465کیسز کو پراسیکوشن کے لیے پیش کیاجبکہ10کیسزمیں ایف آئی آرا درج کروائی گئی۔لائسنسنگ اتھارٹی سی ڈی سی پنجاب محمد منور حیات نے بآور کروایا کہ اب تک لائسنسنگ کے حوالہ سے 6385لائسنس پرنٹ کیے جا چکے ہیں۔میٹنگ کے اختتام پربہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...