حکومت نے ڈینگی پر قابو پا کر تاریخ رقم کر دی،حارث جلیل

حکومت نے ڈینگی پر قابو پا کر تاریخ رقم کر دی،حارث جلیل

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈپٹی چیف آفیسر اقبال زون حارث جلیل نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹیموں کے اچانک چھاپوں کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ا قبال ز ون کی یونین کونسلوں میں انڈور اور آؤٹ ڈور سپاٹس اورکنٹینرز کو چیک کیا گیا ۔ اس دوران متعدد مقامات پر لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پرمحکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔

حارث جلیل

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...