پاکستان وسائل سے مالا مال،صحیح قیادت کا فقدان ہے،ہارون خواجہ

پاکستان وسائل سے مالا مال،صحیح قیادت کا فقدان ہے،ہارون خواجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سٹی رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ایک عظیم الشان جلسہ زیر صدارت ہارون خواجہ چیئر مین پی ایف ایم ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون خواجہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر قسم کے وسائل اور قابل افرادی قوت سے مالامال کر رکھا ہے۔ پاکستان میں صرف صحیح قیادت کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی نہ صرف ملک و ملت کو ایک قابل، دیانت دار اور اہل قیادت مہیا کرے گی بلکہ قوم کو درپیش تمام سنگین مسائل کے حل کے لئے تحقیق پر مبنی اور ازمودہ ایک عملی منصوبے کے تحت ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے گی ۔ انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لیں گے اور عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد گوجر نے پاکستان فریڈم موومنٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔اس بڑے عوامی اجتماع سے پی ایف ایم پنجاب کے صدر جی ایم لالی ، فیصل آباد کے ضلعی صدرنسیم حیدر انصاری ، مرکزی رابطہ سیکریٹری ملک الطاف اور دیگر معززین نے خطاب کیا۔اس اجتماع میں پی ایف ایم کے جنرل سیکریٹری سید نبیل ہاشمی ، مرکزی میڈیا سیکریٹری محمد بلال صابراور حافظ محمد حسین چوغطہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
فریڈم موومنٹ