حجامہ سنت طریقہ علاج،ماہر ڈاکٹر کا انتخاب ضروری ہے،حکیم محمد احمد

حجامہ سنت طریقہ علاج،ماہر ڈاکٹر کا انتخاب ضروری ہے،حکیم محمد احمد

لاہور (پ ر) حکیم انقلاب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ موڑ ایمن آباد میں ماہر حجامہ ٹریٹمنٹ پروفیسر حکیم محمد احمد نے حجامہ لگوانے کے بعد ہونے والے نقصانات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ حجامہ لگوانے کے لیے ماہر معالج حجامہ کا انتخاب کریں تاکہ حجامہ لگوانے کے بعد نقصانات نہ ہو سکیں اور حجامہ کی افادیت میں کمی کا احتمال بھی نہ ہو سکے حجامہ لگانے میں احتیاطی تدابیر کو محفوظ رکھا جائے انہوں نے حجامہ ٹریٹمنٹ میں اناٹومی اور فزیالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ حجامہ کے ماہرین کو اناٹومی اور فزیالوجی کا علم ہونا چاہیے تاکہ حجامہ کا استعمال صحیح پوائنٹ پر کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ حجامہ سنت طریقہ علاج ہے اور تمام بیماریوں میں اس سے شفاء ملتی ہے اس موقع پر حکیم ڈاکٹر شبیر احمد راں پرنسپل حکیم انقلاب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بھی موجود تھے۔

حکیم احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1