عوامی مفادات کے منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے،میاں حمزہ

عوامی مفادات کے منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے،میاں حمزہ

لاہور( پ ر) پنجاب یوتھ کونسل کے چیئر مین میاں حمزہ نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین حکومت کی طرف سے شہریوں کیلئے بہترین سفری سہولت ہے۔عوامی مفادات کے منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔اپوزیشن حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرے۔عوام کی فلاح و بہبود کے پروجیکٹ سیاست سے الگ ہونے چاہیے۔اگر حکومت کسی قسم کی کواتاہی کرتی ہے تو اس کی نشاندہی کرنے کا سب کو حق ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں تاریخی منصوبے شروع کیے ہیں جو ماضی میں کسی حکومت نے مکمل نہیں کیے ۔نوجوانوں کی فلاح کے سب سے زیادہ منصوبے اسی حکومت کے کریڈٹ میں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پنجاب یوتھ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں حمزہ کرامت نے مزید کہا حکومت کی طرف سے ہنر مند طلبہ کے لیب ٹاپ کی تقسیم اور سکالر شپ جیسے اقدامات کو پنجاب یوتھ کونسل قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔دنیا کی تمام بڑی معاشی طاقتوں میں نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے۔جب تک ہمارے نوجوان ہنر مند اور باصلاحیت نہیں ہوسکتے اس وقت تک ہم ترقیافتہ ممالک کا مقابلہ کر سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1