تحریک پاکستان کے علی محتشم،شمیم شاہ آبادی اور سردار محمد چودھری کی برسی

تحریک پاکستان کے علی محتشم،شمیم شاہ آبادی اور سردار محمد چودھری کی برسی

لاہور (پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکنان علی محتشم کی دسویں‘ شمیم شاہ آبادی کی گیارہویں اور اور ٹرسٹ کے عہدیدار سابق آئی جی پنجاب پولیس سردار محمد چوہدری کی چودہویں برسی کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور کے احاطے میں واقع زمان مسجد میں محفل قرآن خوانی منعقد ہوئی۔اس روحانی محفل کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریکِ پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پرسیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید ،ہمایوں رضا شفیع،چوہدری محمد سرور، محمد ناصر، ڈاکٹر یعقوب ضیاء، منظور حسین خان، حامد ولید ، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اورتحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے عہدیداران وکارکنان‘مرحومین کے عزیزواقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبڑی تعدادمیں موجود تھے۔محفل قرآن خوانی کے بعد مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب ا ورملکی تعمیروترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کو مشاہیر تحریک آزادی کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...