دور دراز علاقوں میں صافپانی نایاب،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

دور دراز علاقوں میں صافپانی نایاب،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب کے دوردراز علاقوں میں پینے کا صاف پانی نایاب ہونے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔آلودہ پانی سے بچوں کی شرح اموات اور یرقان کی بیماری پھیلنے میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال ایک ہزار بچوں میں سے 89بچے اپنی پانچویں سالگرہ منانے سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ان وجوہات میں ایک بڑی وجہ دست اسہال کی بیماری ہے۔یونین کونسل کی سطح پر آبادی کا برا حصہ علاج معالجے کی غرض سے بنیادی مراکز صحت پر جاتا ہے مگر بدقسمتی سے پینے کا صاف پانی یہاں بھی میسر نہیں ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بنیادی مراکز صحت اور یونین کونسل کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...