تحریک انصافپروفیشنل فورم نے ممبر سازی کا آغاز کر دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

تحریک انصافپروفیشنل فورم نے ممبر سازی کا آغاز کر دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف پروفیشنل فورم کا اجلا س چےئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرقیادت منعقد ہو ا ۔اجلاس میں ڈاکٹر عمران انور ، ماجد رفیق ، جاویدعلی چوہدری ، انیس علی ہاشمی، سید عدنان جمیل ، محمد تجمل گوندل، شینلاروت، کرنل (ر)خالد بشیر ، محمد احمد، اویس یونس ، نیلم حیات ، محمد ارسلان آفتاب ، انیلہ شہزاد، ندالقمان سمیت دیگر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پر وفیشنل فورم نے آج سے ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ، تما م ممبران نے پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ ملک بھر میں پر وفیشنل فورم ممبر سازی کیمپ لگائے گی ، ملک بھر میں ممبر سازی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ گھر گھر جا کرپی ٹی آئی کے ممبر بنائے گی ،ڈاکٹر ز، وکلا ء سمیت دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے آگے بڑھ کر ممبرسازی مہم میں بھر پور حصہ لیں او ر چیئرمین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر ابھری ہے ،آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی ، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا ، صوبہ خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے ۔

پروفیشنل ونگ

مزید : میٹروپولیٹن 1