سول سوسائٹی نیٹ ورک منشیات کی روک تھام کیلئے مصروفہے،ڈاکٹر ظفر اقبال

سول سوسائٹی نیٹ ورک منشیات کی روک تھام کیلئے مصروفہے،ڈاکٹر ظفر اقبال

لاہور(پ ر)سول سوسائٹی نیٹ ورک برا ئے انسداد منشیا ت پا کستانی نو جوانوں، خوا تین وکلاء ، سیا ستدانوں، دانشوروں، اسا تذہ ، ڈاکٹروں اور طلبا ء کا ملک گیر نیٹ ورک ہے جو پورے ملک میں منشیا ت کیے عادی مریضوں کے علا ج معالجہ ،بحالی ، نئی نسل کو منشیا ت سے دور رکھنے اور غیر نصابی سر گرمیوں کی طرف را غب کرنے کے لئے کام کر رہا ہے ۔سول سو سائٹی نیٹ ورک برا ئے انسداد منشیا ت کا قیام 23 ما رچ 2013کو عمل میں آیا ۔سول سو سائٹی نیٹ ورک کے مقا صد کو حاصل کرنے کے لئے قومی سطح پر منظم نیٹ ورک قائم کیا گیا ،جس میں خیبر پختونخوا، پنجاب، بلو چستان، سندھ ، گلگت، آزاد کشمیراور اسلام آباد میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے عہدیدار نا مزد کیے گئے اور دفا تر قائم کئے گئے ،ان خیالات کا اظہارمر کزی صدر سول سو سائٹی نیٹ ورک برا ئے انسداد منشیا ت ڈاکٹر ظفر اقبا ل میاں نے دوسری قومی کانفرنس برا ئے انسداد منشیات کے موقع پر کیااس کا نفرنس میں اکمل اویسی پیر زادہ(چیئرمین سول سو سائٹی نیٹ ورک برا ئے انسداد منشیا ت) سبطین رضا لودھی(چیف کو آرڈی نیٹرر سول سو سائٹی نیٹ ورک برا ئے انسداد منشیا ت)اور ڈاکٹر محمد ریا ض(سکرٹری جنرل ر سول سو سائٹی نیٹ ورک برا ئے انسداد منشیا ت)نے بھی شرکت کی ۔

ڈاکٹر ظفر اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...