بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کر لئے گئے ہیں،منشاء اللہ بٹ

بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کر لئے گئے ہیں،منشاء اللہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کی سربراہی میں منعقدہ اہم اجلاس میں چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کے مابین پائے جانے والے تمام مسائل کو حل کرلیاگیاہے اور دونوں اطراف کے تمام امور باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔اجلا س میں چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کی 18رکنی کمیٹی موجود تھی جنہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے تمام مطالبات کو قیادت نے خوشدلی سے سنا ہے اور ان کا بہترین حل نکالا گیاہے ۔لارڈ میئر کرنل (ر)مبشر جاوید، معاون خصوصی وزیر علیٰ پنجاب سمیع اللہ چوہدری اورمسلم لیگ(ن)لاہو رکا ایڈیشنل سیکرٹری سید توصیف شاہ بھی اجلاس میں موجود تھے ۔اجلا س میں طے پایا کہ آئندہ بھی تمام معاملات مشاورت سے حل کرینگے۔صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بلدیاتی ادارے زیادہ فعال انداز میں اپنے امور نمٹائیں گے اور چیئرمین اور وائس چیئرمین ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ۔
منشاء اللہ بٹ