اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے،زمرد یاسمین

اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے،زمرد یاسمین

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین کی بھوگیوں کا پہلا سیٹ لاہو رپہنچ چکاہے۔اس ٹرین پر روزانہ اڑھائی لاکھ سے زائد عام شہری عزت سے سفر کریں گے۔چین کی قیادت کا یہ پاکستانی عوام کے لئے عظیم تحفہ ہے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین سے عالمی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے ۔سی پیک ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے اورنج لائن میٹرو ٹرین او ردیگر منصوبوں پر دن رات کام ہورہاہے ۔چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچے دوست کا ثبوت دیاہے ۔پاکستانی عوام چین کے اس بے مثال تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے ۔پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔چین کے بے پایا ں تعاون او رعظیم سرمایہ کاری پر پوری قوم چین کی قیادت او رعوام کی شکر گزار ہے۔پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے ۔ میں چین کی قیادت اور حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ پاکستان او رچین کی دوستی تا قیامت قائم رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...