سنی اتحاد کونسل کا عوامی اتحاد کے ساتھ الائنس غیر انتخابی ہے،صاحبزادہ حامد رضا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عوامی اتحاد کے ساتھ سنی اتحاد کونسل کا الائنس غیر انتخابی ہے۔ انتخابی سیاست اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘ کے پلیٹ فارم سے کی جائے گی، حکومت مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت اسلام آباد دھرنے کی آڑ میں علمائے اہل سنت کی پکڑ دھکڑ بند کرے۔ علماء اہل سنت کی بلاجواز گرفتاریوں سے حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ حکومت علماء کو حوالاتوں میں بند کرنے کی بجائے ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، پُرامن علماء کے گھروں پر چھاپے ناقابل برداشت ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا ہے کہ 20 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے ’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘ کے اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اہل سنت کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو ’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘ میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 20 نومبر کے اجلاس میں تمام سنی جماعتوں کے سربراہان ضابطہ اخلاق اور دستور و منشور پر دستخط کریں گے جس کے بعد تمام جماعتیں متحدہ محاذ کی شوری کے فیصلوں کی پابند ہوں گی۔ نظام مصطفے متحدہ محاذ اہل سنت کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کرے گا
حامد رضا