گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

لاہور(سٹی رپورٹرف)گورنمنٹ جونےئر ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘شامکے بھٹیاں ‘ لاہورکی طالبات اوراساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1‘ مصطفی آباد‘لاہور‘ شیخ سردار محمد گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ علامہ اقبال روڈ‘ گڑھی شاہو‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ رانا بھٹی‘ جڑانوالہ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ رانا بھٹی‘ جڑانوالہ روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد652تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...