عوام مسلم لیگ(ن) سے نجات پانا چاہتے ہیں،شیخ شہزاد یونس

عوام مسلم لیگ(ن) سے نجات پانا چاہتے ہیں،شیخ شہزاد یونس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ مفلوج نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،عوام کرپٹ مافیا سے بھری نواز لیگ سے نجات پانے کیلئے بیتاب ہیں،فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا ، شریف خاندان اور درباریوں کو عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے سوا کچھ نہیں سوجھ رہا۔

،سپریم کورٹ ان کی قانون شکنی کے باوجود صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

شہزاد یونس

مزید : میٹروپولیٹن 1