عمر چوک ٹاؤن شپ کے روٹ پر ٹرانسپورٹ بحال کی جائے،سرفراز خان
لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے عمر چوک کے روٹ پر ٹرانسپورٹ کی مکمل بندش پر سخت احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورت احوال کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد سرفراز خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 20 ماہ سے عمر چو ک کے روٹ پر تمام بسیں بند کر دی گئی ہیں لیکن روٹ پر لاکھوں روپے کی لاگت سے مسافروں کے بیٹھنے کیلئے بس سٹاپ بنا ئے جا رہے ہیں۔ٹرانسپوٹ کی مکمل صفایا کے باعث یہاں کی عوام بلخصوص سکول و کالج جانے والی طالبات کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ مہنگی ٹرانسپوت استعمال کرنے پر مجبور ہے۔