حلف نامہ میں بار بار تبدیلی کی فوری تحقیقات کروائی جائیں،سمیحہ راحیل قاضی

حلف نامہ میں بار بار تبدیلی کی فوری تحقیقات کروائی جائیں،سمیحہ راحیل قاضی

لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور صدر ضلع لاہور زرافشاں فرحین نے انتخابی اصلاحات بل میں حلف کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی غفلت اوردو بڑی غلطیوں پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پرانے حلف نامے کی بحالی کے باوجود اپنی ویب سائٹ پر حلف کے بغیر والا فارم اپ لوڈ کردیا ہے اور قادیانیوں کی حیثیت تبدیل نہ ہونے والا الگ سے بحال ہونے والاقانون بھی ختم ہوجانے والے قوانین کی فہرست میں ڈال دیا ہے انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا ہے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں اور ختم نبوت حلف نامہ میں بار بار تبدیلی کی فوری تحقیقات کروائی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1