پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے سابق سینٹر مرحوم ڈاکٹر جہانگیر بدر کی پہلی برسی آج منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ بمقام 178-aعلی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ ٹھوکر نیاز بیگ میں برسی کی محفل ہو گی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی دوپہر دو بجے شروع ہو گی اور اجتماعی دعا چار بجے ہو گی ۔ برسی کی محفل میں پیپلز پارٹی کی مرکزی ‘ صوبائی اور لاہور تنظیم کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے ۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کی مرکزی ‘ صوبائی اور لاہور کی تنظیم کی طرف سے برسی کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے ملک بھر کی تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے ۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرحوم جہانگیر بدر زمانہ طالب علمی سے ہی بھٹو شہید کی کرشماتی سیاست سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور پھر وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی وابستہ رہے اس دوران انہوں نے پارٹی کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں بھی کاٹیں اور قلعہ بھی کاٹا اور کوڑے بھی کھائے مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی گھر اندرون شہر سے پہلی مرتبہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد اندرون شہر کی ان تنگ گلیوں میں بھی سوئی گیس لگوادیا تھا کہ جہاں پر محکمہ سوئی گیس لگانے کو تیار ہی نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی وزارت کے دوران اپنے حلقہ کے متوسط پارٹی کارکنوں کو ان کی ان کی قابلیت اور میرٹ کے مطابق نوکریوں پر بھی لگوایا جس کی پاداش میں مرحوم کو نیب کے کیس بھی بھگتنا پڑے تھے ۔مرحوم جہانگیر بدر کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے گراس روٹ لیول سے سیاست کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل بنے اور پھر سینٹر بھی منتخب ہوئے وہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن قرار دئیے جاتے تھے اور وہ واحد سیاسی لیڈر تھے کہ جو کارکنوں کو ان کے ناموں سے جانتے تھے اور کارکن بھی ان سے بات کرکے اچھا محسوس کیا کرتے تھے اگر یہ کہا جائے کہ جہانگیر بدر پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کرتے تھے تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا آج بھی جیالے مرحوم کو یاد کرتے ہوئے رونا شروع کردیتے ہیں۔

جہانگیر بدر

جہانگیر بدر

جہانگیر بدر

جہانگیر بدر

مزید : میٹروپولیٹن 1