پرائس مجسٹریٹوں کے 862چھاپے،66گرانفروش گرفتار،17کو جیل بھیج دیا

پرائس مجسٹریٹوں کے 862چھاپے،66گرانفروش گرفتار،17کو جیل بھیج دیا

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھا اور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے862مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر07دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 7,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،62افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر66افراد کو گرفتار کروایا گیا۔17افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سمیر سید

مزید : میٹروپولیٹن 1