جے یو پی،تحریک لبیک کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے،قاری زوار بہادر

جے یو پی،تحریک لبیک کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر ،ڈاکٹر جاوید اعوان ،حافظ نصیر احمد نورانی ،علامہ اظہر حسین فاروقی اور مفتی تصدق حسین نے حکمرانوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں کے خلاف کسی بھی کارروائی سے باز رہیں پُرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے تحریک لبیک کے کارکن ناموس رسالت کی خاطر پرامن احتجاج کررہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے نہتے اور پرامن کارکنوں پر تشدد ،آنسو گیس کی شیلنگ اورگرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔قائدین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء پاکستان تحریک لبیک کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامدجو کہ حلف میں تبدیلی کے مجرم ہیں کو اور صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو فوری برطرف کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسلامیان پاکستان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...