سکھ یاتری ہمیشہ حسین یادیں لے کر واپس جاتے ہیں،خلیل سندھو

سکھ یاتری ہمیشہ حسین یادیں لے کر واپس جاتے ہیں،خلیل سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے سکھ یاتریوں کے حوالے سے اپنے ایک جذبہ خیر سگالی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں آئے ہوئے 2000سے زائد سکھ یاتریوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پیار ،محبت اور بھائی چارے کا درس دے کرواپس بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمیشہ سکھ یاتریوں کو بہترین سیکیورٹی،رہائشی سہولیات اور مذہبی مقامات تک محفوظ رسائی کا انتظام یقینی بنایا گیا اور اس مرتبہ بھی سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد با با گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں خصوصی شرکت کے لئے دنیا بھر سے تشریف لائی تھی اور ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھ برادری کے نزدیک پنجاب سکھوں کی زمین ہے اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 11نومبر کو سکھ یاتری اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں مگر جاتے ہوئے ایک واضح پیغام دے گئے ہیں کہ ان کے گردوارے پاکستان میں زیادہ محفوظ ہیں اور وہ ہمیشہ پاکستان سے حسین یادیں لیکر واپس جاتے ہیں۔
خلیل سندھو