مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے،مہر واجدعظیم

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے،مہر واجدعظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل ریجن کے سینئرنائب صدر مہرواجد عظیم نے کہا کہ وزراء سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ، دیگر درباری وزراء بھی بار بار جاتی امرا کی یاترا میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی،لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری سے بلبلا اٹھے ہیں،گیس کی کمی نے لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے، نواز لیگ صرف تقریروں اور کرپشن کیسوں سے بچنے کی تدبیروں پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جانب سفر شروع کرنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں،پی ٹی آئی نے کے پی کے میں طبی سہولیات کا جو نظام متعارف کروایا اس کی ماضی میں بھی مثال نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1