قبل از وقت انتخابات سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں،بلال شیرازی

قبل از وقت انتخابات سے ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں،بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ قبل از انتخابات ملکی مسائل کا حل اور وقت کی اہم ضرورت ہے ہر ماہ منی بجٹ پیش کرکے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں بجلی،گیس ،پٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو 24گھنٹے بجلی بھی میسر نہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمپنیوں میں 80ارب کی کرپش ہولناک انکشاف ہے حکومت اعلیٰ عدالتوں کو بھی ان کمپنیوں کے معاملات اور رقم کی فراہمی کی بابت تفصیلاب بتانے میں بھی لیت و لعل کررہی ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بلال