برما میں مظالم پر عالم اسلامی کی خاموشی حقوق العباد کے منافی ہے،شیخ عمر

برما میں مظالم پر عالم اسلامی کی خاموشی حقوق العباد کے منافی ہے،شیخ عمر

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ یو تھ ونگ لاہو ر کے صدر شیخ عمر نے کہا ہے کہ برما کے مسلمان پر روح کانپنے والے ظلم پر عالم اسلام کی خاموشی حقوق العباد کے عین منافی ہے ، برمی مسلمانوں کے ساتھ سفاکی پر اقوام متحدہ کو خاموشی توڑ دینی چاہیے اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شیخ عمر نے کہا کہ عالم اسلام کے ہر ملک کا صرف ایک ایک فوجی دستہ برمی حکومت اور فوج کا منہ توڑ سکتاہے ۔انہوں نے کہابرمی مسلمانوں کی گردنیں کاٹنا ، زندہ جلانا ، معصوم بچوں کو پاؤ ں تلے روندنا ، مسلمان خواتین کے ساتھ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنا ان کے ساتھ بد اخلاقی کرنا انسانیت کی توہین ہے ۔

شیخ عمر

مزید : میٹروپولیٹن 1