موجودہ حکومت نے ماحولیات کے شعبے کو نظر انداز کیا،عاطف چودھری

موجودہ حکومت نے ماحولیات کے شعبے کو نظر انداز کیا،عاطف چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا کہ سموگ سے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں، گڈ گورننس کے دعویداروں نے ماحولیات کے شعبے کو یکسر انداز کرتے ہوئے شہروں میں دھول اور مٹی اڑانے والے منصوبے نامکمل چھوڑ کر عوام کو اس عذاب میں مبتلا کیا، انہوں نے کہا کہ نمونیہ اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے والوں کا ہسپتالوں میں بھی کوئی پرسان حال نہیں۔
عاطف چودھری