مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہ کر سکی،میاں ایوب

مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہ کر سکی،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ( ن) کی قیادت سے نالاں ہیں یہ جماعت عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کرسکی ہے سات سالوں میں پنجاب کے عوام مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں اس عرصہ میں عوام کی فلاح کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا میٹرو بس بناکرحکومت اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرتی ہے صحت و تعلیم کے شعبوں میں کچھ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو روز ریلیف دینے کا اعلان تو کیا جاتا ہے مگر عملی طور پر عوام کو کچھ نہیں ملتا ۔
میاں ایوب