پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر شہبازشریف سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں شعر کہہ کر سب کو حیران کر دیا

پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر شہبازشریف سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں شعر کہہ ...
پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر شہبازشریف سوشل میڈیا پر فارسی زبان میں شعر کہہ کر سب کو حیران کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بنائے جانے والی میٹرو بس پر شدید تنقید کے بعد کے پی کے میں بھی اسی طرز کا منصوبہ بنا یا جارہاہے۔میٹرو بس منصوبے پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی۔اس معاملے پر شہبازشریف بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ ’نا دان آخر وہی کرتا ہے جو عقلمند کرتا ہے۔۔لیکن بڑی خرابی پیدا کرنے کے بعد‘،یہ ٹویٹ شہبازشریف کی جانب سے فارسی میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ابراھیم قاضی نے ٹویٹ کیا کہ ”جنگلہ بس پشاور میں بھی“ جس پر شہبازشریف بھی میدان میں آئے اور ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے فارسی زبان میںشعر لکھا کہ ”پرچہ دانا کند،ناداں۔۔۔لیک بعد ازخرابی بیسار“۔ شعر کااردو ترجمہ ہے کہ ”نادان آخر وہی کرتا ہے جو عقلمند کرتا ہے۔۔لیکن بڑی خرابی پیدا کرنے کے بعد۔۔“

یاد رہے کہ چند لمحات پہلے ہی فرسٹ انٹرنیشنل یوتھ سمٹ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے غیرملکی طلبا و طالبات کے ساتھ رشین،جرمین اور عربی زبان میں گفتگو کر کے تمام حاضرین کو ششدر کر دیا تھا۔اِنکا مختلف زبانوں پر دسترس رکھنے کا ہنر اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ رہتا ہے۔اِس سے قبل چائنیز سفارتی اہلکاروں سے چائیز زبان میں گفتگو پر چائیز بہت گروید ہوئے، جبکہ امام کعبہ سے اِن کی عربی میں گفتگو و شنید بھی سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں زیربحث رہی ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں