ویمنز ایشز ، پیری کی ڈبل سنچری، آسٹریلیا نے 448 پر اننگز ڈیکلیئر کردی

ویمنز ایشز ، پیری کی ڈبل سنچری، آسٹریلیا نے 448 پر اننگز ڈیکلیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیٹ نیوز) ایلیز پیری کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا ویمن کی واحد ایشز ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا ویمن نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 177 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایلیز پیری 70 اور الیزا ہیلی ایک رن پر ناٹ آؤٹ تھیں۔ دونوں کے مابین 102 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ الیزا ہیلی 45 رنز بنانے کے بعد لارا مارش کا نشانہ بن گئیں۔ اس موقع پر تاہلا میک گراتھ نے پیری کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 373 تک پہنچا دیا۔ میک گراتھ 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ ایلیز پیری نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی ۔ 448 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ پیری نے 213 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 27 چوکے شامل تھے۔ لارا مارش اور سوفی ایکلسٹون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ ویمن نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان 40 رنز بنا لئے تھے اور اسے آسٹریلیا ویمن کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 128 رنز کی ضرورت ہے، بیوماؤنٹ 25 اور ونفیلڈ 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔