آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
نومبر12 اتوار۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔
برج ثور
نومبر12 اتوار۔ اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔
برج جوزا
نومبر12 اتوار۔ محبت کے معاملہ میں بدنامی کا خطرہ ہے۔ سیاسی وسماجی امور میں کامیابی حاصل ہوگی۔ در پردہ حاسد دشمنوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔
برج سرطان
نومبر12 اتوار۔ رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔
برج اسد
نومبر12 اتوار۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر کہیں ڈنر کا پروگرام بن سکتا ہے۔کسی دیرینہ خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔
برج سنبلہ
نومبر12 اتوار۔ گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوستوںاور رشتہ داروںکا بھرپور تعاون حاصل رہیگا۔
برج میزان
نومبر12 اتوار۔ بیرون ملک سے عزیز رشتہ داروں کی کوئی اچھی خبر مل سکے گی۔ نئے شادی شدہ افراد کا کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔ سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔
برج عقرب
نومبر12 اتوار۔ دن ہنسی خوشی اور خوش و خرم گزرے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔
برج قوس
نومبر12 اتوار۔ سفر رومانس اور کاروبار کے معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ آپ کی صحت جسمانی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
برج جدی
نومبر12 اتوار۔ غیر ذمہ دار افراد پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے لہٰذا جو کام بھی کریں اُس میں محنت ضرور شامل کریں۔
برج دلو
نومبر12 اتوار۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔
برج حوت
نومبر12 اتوار۔ اخراجات پر قابو پانا بہتر رہے گا ورنہ مالی پریشانی ہو سکتی ہے۔ گھریلو چیزوں کی درستگی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔