پی ایس ایل 2018 ،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہوگی

پی ایس ایل 2018 ،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 2018 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے لیے 501 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب آج کریں گی ۔پی ایس ایل اسٹار کرکٹرز کی کہکشاں بن گئی۔جنوبی افریقہ کے بڑے بڑے نام ڈرافٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ جے پی ڈومینی،عمران طاہر،کولن انگرام،وین پارنل ان ناموں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مچل جانسن، شین واٹسن،نیوزی لینڈ کے جمی نیشم،لیوک رانچی سمیت ایک سے بڑھ کر ایک اسٹارشامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی