شعیب اور حفیظ کاقانون توڑنے کا اعتراف

شعیب اور حفیظ کاقانون توڑنے کا اعتراف

لاہور ( آن لائن )قومی ٹیم کے دو سینئر ترین کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ نے جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایک انٹر ویو کے دوران خاتون میزبان نے دونو ں کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے جانتے بوجھتے قانون کی خلاف ورزی کی ؟۔ محمد حفیظ نے اثبات میں سرہلاتے ہوئے کہا کہ وہ موٹر وے پر قانونی رفتار سے زیادہ تیزی سے جارہے تھے اورانہیں اس کا علم بھی تھا لیکن انہوں جلد از جلد کہیں پہنچنا تھا ،جب موٹر وے پولیس نے انہیں روکا تو انہوں نے اپنی غلطی مان لی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 2006ء میں جب محمد یوسف سنچریوں پر سنچریاں سکور کررہے تھے تو وہ ان کے ساتھ تھے،محمد یوسف اس سال بہت پیسے کما رہے تھے اور انہوں نے ہی کہا کہ تم چالان کی فکر نہ کرو اور گاڑی تیز چلاتے رہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی