کالی آندھی مارچ میں پاکستان آئے گی ، ویسٹ انڈین بورڈ کی پی سی بی کو یقین دہانی

کالی آندھی مارچ میں پاکستان آئے گی ، ویسٹ انڈین بورڈ کی پی سی بی کو یقین دہانی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی اور اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔میچز 29 ،31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتاسکتا۔پاکستانی ٹیم کا کیلنڈربہت مصروف ہے ،ان کا کہنا تھا کہ دیگر مصروفیات اور اسموگ کی وجہ سے کیریبیئنز کی رواں ماہ لاہور میں میزبانی نہیں کرسکے، تاہم دونوں ملکوں میں مسلسل 5 سال تک 2 طرفہ سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ گرین شرٹس جوابی ٹور میں اپنے میچز امریکا میں کھیلیں گے، جس میں تیسری ٹیم بھی شامل کی جائے گی۔مارچ کا وقت ہمارے اور کیریبیئنز دونوں کے لئے موزوں ہے، پہلا میچ 29، دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے مقابلے میں دونوں ٹیمیں یکم اپریل کو آمنے سامنے ہونگی، مہمان کرکٹرز 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئی پی ایل کے لئے پڑوسی ملک بھارت روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتاسکتا۔آئر لینڈ کے ساتھ بھی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...